غسل کعبہ کی سالانہ رسم ادا کردی گئی

July 22, 2024

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) مکہ مکرمہ کی المسجد الحرام میں غسل کعبہ کی سالانہ رسم ادا کردی گئی۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نمائندگی نائب گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کی اور کعبہ اللہ کو غسل دینے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسپیشل ایمرجنسی فورس غسل کعبہ کی رسم کے موقع پر تعینات کی گئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں، علما، شاہی خاندان کے افراد اور منتخب شخصیات نے غسل کعبہ میں شرکت کی۔شہزادہ سعود بن مشعل نے مسجد حرام آمد کے بعد پہلے بیت اللہ کا طواف کیا اور دو رکعت نوافل ادا کیے۔