بابر اعظم کی نظر میں بہترین بلّے باز کون ہے؟ جواب سن کر میزبان حیران

July 22, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے سابق بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنے کیریئر کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔

حال ہی میں بابر اعظم نے اے بی ڈی ویلیئرز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر یہ بات کہی ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ آپ کی نظر میں بہترین بلے باز کون ہے؟ جس پر بابر اعظم نے فوراًاے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا، بابر کا جواب سن کر میزبان حیران ہو گئے۔

انٹرویو کے دوران بابر اعظم نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مشکل ترین بولر قرار دیا، جس پراے بی ڈی ویلیئرز نے ان سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اب دوبارہ آپ میرا نام نہیں لے سکتے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عاطف اسلم کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دیا۔