شمالی وزیرستان: دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کا اسکول تباہ

July 22, 2024

فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کے اسکول کی عمارت تباہ کردی گئی۔

میر علی کے گاؤں زیرکی میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو رات کے وقت دھماکے سے اڑایا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے اسکول کی عمارت اور قریبی گھر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب خیبر کے علاقے اکاخیل میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا۔

ڈی ایس پی کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی خوشحال امین زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا۔