اداکارہ سے ملنے کی خواہاں لاہور کی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب

July 22, 2024

--- فائل فوٹو

پسندیدہ ٹی وی اداکارہ سے ملنے کے لیے لاہور میں اپنے گھر سے نکلی 13 سال کی بچی کو کراچی سے بازیاب کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لائبہ نامی لڑکی بغیر بتائے گھر سے 3 لاکھ روپے لے کر اداکارہ سے ملنے کے لیے کراچی چلی گئی۔

ایس ایس پی انوش مسعود نے بتایا کہبچی کے بھائی نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس پر اس کی تلاش شروع کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ لائبہ کو ہیومن انٹیلیجنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےتلاش کیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے بازیاب ہونے والی 13 سالہ بچی کو ایس ایس پی انوش مسعود نے اس کے والدین کے سپرد کر دیا۔