وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، بیرسٹر سیف

July 22, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہوفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ڈرنے والے نہیں ہیں۔

بیرسٹر سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے ثابت ہوا کہ حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے، وفاقی حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔


بیرسٹرسیف نے کہا کہ پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں کمپیوٹرز اور دستاویزات قبضےمیں لےلیے، حقیقی جمہوریت اور قانون کی پاسداری یقینی بنانے کیلئےجدوجہد جاری رہے گی۔