پی ٹی آئی پر پابندی معاملے پر وفاق نے اب تک پیپلز پارٹی سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا، شرجیل میمن

July 22, 2024

شرجیل میمن : فوٹو فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اب تک پیپلز پارٹی سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت پابندی کا معاملہ کابینہ میں لے جائے نوٹیفائی کرے پھر پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نیر بخاری کا بیان آ چکا، پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے، ابھی پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔