پشاور میں فائرنگ سے شوہر، بیوی اور 5 ماہ کا بچہ جاں بحق

July 22, 2024

علامتی تصویر۔

پشاور میں باچا خان مرکز کے قریب فائرنگ سے شوہر، بیوی اور 5 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔

ایس پی ورسک جواد اسحاق کے مطابق شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔