عراق: دہشتگردی کے 10 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی

July 22, 2024

عراق میں دہشت گردی کے جرم میں 10 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔

عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 عسکریت پسندوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں سزائے موت دی گئی، داعش سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند سنگین دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں اپریل میں بھی 11 دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔