جوبائیڈن کا سپورٹرز سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ

July 23, 2024

فائل فوٹو

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے نائب صدر کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا میرا فیصلہ بالکل درست تھا۔

انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کی خبر آپ سب کے لیے حیران کن تھی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن پارٹی رہنماؤں کے دباؤ اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کی ہے۔