فیصل آباد: پولیس کا ملزمان کو وارننگ دینے کا انوکھا انداز، مسجد کے اسپیکر کا استعمال

July 23, 2024

فیصل آباد کے علاقے کھڈیاں وڑایچاں میں پولیس نے ملزمان کو وارننگ دینے کا انوکھا انداز اپنا لیا۔

ایس ایچ او صدر رائے آفتاب کی جانب سے مسجد کے اندر اسپیکر سے ملزمان کو للکارنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ایس ایچ او صدر نے مسجد میں اسپیکر پر نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے اندھا دھند ہوائی فائرنگ بھی کی۔

واقعہ کے متعلق ایس ایچ او رائے افتاب کا کہنا ہے کہ اسی علاقے کے دو خطرناک اشتہاری ملزمان کی بارہ روز قبل منڈی بہاؤالدین کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد انکے ساتھیوں نے مقدمہ مدعی کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی اور سوشل میڈیا پر پولیس سے بدلہ لینے کی دھکمیاں دی تھیں۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔