شانگلہ کے قریب چیئر لفٹ میں پھنسے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ جاں بحق

July 24, 2024

شانگلہ کے قریب چیئر لفٹ میں پھنسے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ جاں بحق ہوگیا۔

چیئر لفٹ دریا پر معلق تھی، باپ نے جس رسی سے پہنچنے کی کوشش کی وہ ٹوٹ گئی، باپ کے دریا میں گرنے کے بعد مقامی افراد بیٹے کو معلق چیئر لفٹ سے بچا لیا۔

بلندی سے دریائے سندھ میں گر نے والے باپ کی لاش کی تلاش جاری ہے۔