بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی احتجاج کی کال کا اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجہ

July 23, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی احتجاج کی کال کا اعتراف نہیں کیا۔

اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈيا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ 9 مئی کے حوالے سے انہوں نے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے معاملے پر پارٹی کی سطح پر یہ فیصلہ ہوا تھا کہ اگر پولیس کے معاملے میں کسی اور ادارے نے مداخلت کی تو پھر احتجاج وہیں ہوگا جہاں ہونا چاہیے۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر چلنے والی باتیں لغو ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر بھی بانی پی ٹی آئی سے متعلق ان خبروں کی تردید کرچکے ہيں لیکن جب ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر نے ان سے کہا کہ ہمارے رپورٹر وہاں موجود تھے تو ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بات کی ہے، بہرحال ہم اس بات کی تردید کر رہے ہیں۔