میپکوسپروائزر کی گریڈ17میں اپ گریڈیشن

July 24, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں 12سپروائزر (ڈیٹاانٹری ،ڈیٹاکوڈر) کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت گریڈ 16سے گریڈ17میں اپ گریڈ کردیاہے، اپ گریڈ ہونے والوں میں سپروائزر ڈیٹا انٹری شکیل آصف ، محمد یونس، عرفان ظہیر، محمد محسن ،سپروائزر ڈیٹا کوڈر فیض محمد خان ،محمد طیب ، محمد عامر بشیر ، توفیق احمد ، ذوالفقار عابد ، حافظ محمد عظیم ، طارق عزیر اور الطاف حسین شامل ہیں ۔