یونیسکو میں رانا ثناء اللّٰہ کی کھیلوں کے فروغ کیلئے وزارتی فورم میں شرکت

July 24, 2024

ــــ جنگ فوٹو

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے یونیسکو میں کھیل کے فروغ کے لیے وزارتی فورم میں شرکت کی۔

یہ فورم 2024ء کے پیرس اولمپکس گیمز کے لیے اعلیٰ سطحی کھیلوں کے پالیسی سازوں کا ایک بڑا اجتماع ہے۔

اس دوران سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ ایونٹ کھیلوں کے پیشہ ور افراد، معلمین، سول سوسائٹی، تعلیم اور مساوات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی نمائندوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

اس ایونٹ کے دوران کھیلوں کی مزید مساوی اور پائیدار وراثت کی تعمیر اور کھیل کے سماجی اثرات کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی اورمتعدد تجاویز پر غور کیا گیا۔