پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق حکومت سنجیدگی سے سوچ رہی ہے: اعظم نذیر تارڑ

July 24, 2024

وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ---فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف پر پابندی سے متعلق وفاقی حکومت سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس مواد موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر غور کیے بغیر ہی ختم ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر غور نہیں کیا گیا جبکہ عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیرِ غور نہیں آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مزید مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ میں لایا جائے گا۔