• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر غور نہ ہوسکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کا اجلاس پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر غور کیے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر غور نہیں کیا گیا جبکہ عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیرِ غور نہیں آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مزید مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ میں لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997ء کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام، پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے دی۔

نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے معاملے پر کافی دیر سے غور جاری تھا، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ اگلے کابینہ اجلاس میں آ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید