اندھے قتل کیس کا معمہ حل، مقتول کی بیوی سمیت 3 ملزمان گرفتار

July 25, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ضلع ویسٹ پولیس نے اندھے قتل کیس کا معمہ حل کر کے مقتول کی بیوی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی ضلع ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی نے بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو مقتول کے گھر کے ہابر موجود مقتول کا انتظار کرتے دیکھا جاسکتا ہے،گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی ماریہ ،بلال ولد جان محمد اور حمزہ آفریدی ولد سائل خان شامل ہیں۔