متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی آئی پی پیز کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

July 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان قائد حزب اختلاف برائے سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور رکن سندھ اسمبلی نجم مرزا نے آئی پی پیز کےخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی، قرار داد کے مطابق اگر کیپسٹی چارجز کی مد میں ادائیگیاں ہوتی رہیں تو یہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ بن جائے گا،صنعتی و گھریلو بجلی صارفین کےلیےفی یونٹ قیمت ناقابل برداشت ہوچکی ہے، قرار داد کے متن کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔