آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی دس ماہ کے دوران 94 طالبِ علم ایم فل اور پی ایچ ڈی اسناد کیلئے اہل قرار

July 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے کہا ہے کہ 12 ستمبر2023سے 30جولائی 2024 تک گزشتہ دس ماہ کے دوران آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں94طالبِ علم ایم فل اور پی ایچ ڈی اسناد کے لیے اہل قرار پائے، بین الاقوامی مرکز کی انتظامیہ نے گزشتہ دس مہینوں میں غیر ضروری دباو اور رکاوٹیں ہٹاکرتعلیمی و تحقیقی ماحول ساز گار بنایا اور پہلے سے وضع شدہ رہنما اصولوں، قوائد اور میرٹ کی پاسداری کی گئی ، یہ بات انھوں نے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی میں انتظامیہ کے اراکین کے ساتھ منعقد اجلاس میں کہی۔