عورت سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمات

July 25, 2024

ملتان( سٹاف)پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے الزام میں عورت سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔کوتوالی پولیس کو مسرت بی بی نے بتایا کہ اپنے خاوند کے ہمراہ گھر جارہی تھی کہ ملزمان حمزہ ،تہمینہ بی بی نے حملہ کر کے زخمی کردیا جبکہ صدر پولیس کو اقبال نے بتایا کہ ملزمان علی رضا اور نعمان زبردستی دروازہ توڑ کر گھر گھس آئے اور زخمی کرکے فرار ہوگئے۔