پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم گلاس ورکر کا مقامی سنیما میں پریمیئر

July 25, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم گلاس ورکر کا مقامی سنیما میں پریمیئر ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر اور اداکاروں نے شرکت کی۔ فلم ڈائریکٹر نے جیو انٹرٹینمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

پریمیئر کے دوران ناظرین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا کہمیں اس دن کا دس سال سے انتظار کر رہا تھا۔آج جشن کا دن ہے، کسی نے ایسی فلم پہلے نہیں بنائی۔

عثمان ریاض کا کہنا تھا کہہم نے اس فلم سے تاریخ بنادی ہے۔جیو سمیت دیگر کا شکریہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

فلم پریمیئر کےلیے آنے والوں میں سابق وفاقی وزیر جاوید جبار، اداکار فیصل قریشی و دیگر شامل تھے۔