مقامی سافٹ ڈرنک کمپنی کے مالک لاپتا، اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

July 25, 2024

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اور دیگر فریقین سے 30 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

مقامی سافٹ ڈرنک کمپنی کے مالک ذوالفقار احمد لاپتا ہوگئے، اہلیہ عنبر ذوالفقار نے شوہر کے مبینہ اغوا پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔

پٹیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار احمد کو منگل کے روز ماڑی پور روڈ پر لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے اغوا کیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اور دیگر فریقین سے 30 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔