لاہور ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست خارج

July 25, 2024

فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نےرجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئےبانی پی ٹی آئی کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی سے متعلق کیسز میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے، عدالت ان کیسز میں ٹرائل سویلین کورٹس کے پاس رہنےکا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ عدالت نے یہ اعترا ض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔