آسٹریلیا نے اسرائیلی نوجوانوں کے گروپ پر پابندیاں لگادیں

July 26, 2024

میلبورن (نیوز ڈیسک) مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کرنے پر آسٹریلیا نے اسرائیلی نوجوانوں کے گروپ اور 7اسرائیلی آباد کاروں پر مالی و سفری پابندیاں لگا دیں۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ اسرائیلی گروپ فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو بھڑکانے کا ذمہ دار ہے، یہودی آباد کار فلسطینیوں پر حملوں اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہیں۔ پینی وونگ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں بعض پرتشدد کارروائیوں میں اموات بھی ہوئی ہیں، اسرائیل اپنی آبادکاری کی جاری سرگرمیاں بند کرے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں استحکام اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔