سنٹرل لائبریری مانچسٹر کی 90 ویں سالگرہ کا بطور’’ یادگار‘‘ انعقاد

July 26, 2024

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (نمائندہ جنگ) مانچسٹر سنٹرل لائبریری کی 90ویں سالگرہ ایک خاص یادگار کے طور پر منائی گئی۔ برطانیہ کی سب سے بڑی لائبریری کو 17 جولائی 1934کو جارج پنجم نے کھولا تھا۔ آفیشلز اور مسلسل لائبریری جانے والے افراد اس کی اہمیت کو یاد رکھنےکیلئے جمع ہوئے تاکہ اس کے عظیم افتتاح کے 90 سال بعد اس کی دہلیز پر کمیونٹیز سیکھنے، پڑھنے تک رسائی، اور تعلیم حاصل کرنے والی نسلوں کے لیے محفوظ جگہ کے طور پر اس کی اہمیت کو یاد رکھے۔ اس تقریب میں لائبریری کے پہلے مہمان اور محنتی عملے کے کچھ افراد بھی موجود تھے جن میں 96سالہ ماس سائیڈ سے، جان ایبریل اور 92 سالہ وِٹنگٹن کے کین وائٹیکر شامل تھے جن کا اس لائبریری سے خصوصی تعلق ہے۔ مانچسٹر کے لارڈ میئر، کونسلر پال اینڈریوز، کونسلر ایڈیل ڈگلس، ڈپٹی ایگزیکٹو ممبر برائے ہنر، روزگار اور تفریح ​​ کارل آسٹن بیہن، ڈپٹی لیفٹیننٹ شامل تھے۔ مقامی چینی رقاصوں اور بوون ایجوکیشن کے گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس پیش کی جس کے بعد الیگری ڈانس سے میکسیکن رقص کی روایتی نمائش اور افروکیٹس کی پرفارمنس دکھائی گئی۔