پیرس اولمپکس سے قبل خاتون سے پانچ افراد کی اجتماعی زیادتی

July 26, 2024

پیرس( نیوز ڈیسک)پیرس اولمپکس شروع ہونے سے کچھ روز قبل خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی خاتون کو 5افراد نے پیرس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، مقامی حکام نے خاتون سے زیادتی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ سے ہفتے کے درمیان پیش آیا، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کے عمر 25سال بتائی جارہی ہے جس نے واقعے کے بعد ایک دکان میں پناہ لی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی قونصل خانہ اور فرانسیسی پولیس متاثرہ خاتون کو مدد فراہم کر رہی ہے۔