کراچی فائرنگ واقعہ، ڈیفنس سے 12 افراد زیر حراست

July 26, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے بعد پولیس نے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ڈیفنس کے مختلف علاقوںسے حراست میں لیا گیا، تمام افراد کا تعلق بگٹی برادری کے دونوں گروپوں سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نوابزادہ اکبر بگٹی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں نوابزادہ اکبر بگٹی کا بھتیجا اور بھانجا بھی شامل ہے۔