جامعہ انوارالعلوم میں بزم سعید کے زیراہتمام سیدنا امام حسینؓ کانفرنس

July 26, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر )علامہ فخر عباس نے کہا ہےکہ صحابہ و اہل بیت کی محبت عین ایمان ہے اور ان سے بغض رکھنے والا جہنم کا ایندھن ہے ،یہ بات انہوں نے جامعہ انوارالعلوم ملتان میں بزم سعید کے زیراہتمام"سیدنا امام حسینؓ کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بزم سعید کے عہدیداران و اراکین اور علماءکرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔