پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار دو خواتین کی ضمانت

July 26, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر بھٹی نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار دو خواتین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے فرحت اور اقرا کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔