ریڈ کریسنٹ ہسپتال میں قائم میونسپل میڈیکل سنٹر بند کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

July 27, 2024

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ریڈ کریسنٹ ہسپتال میں قائم میونسپل میڈیکل سنٹر سٹیلائیٹ ٹائون کو بند کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ اور ماتحت عدلیہ میں چیلنج کردیا گیا ۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ارشد ندیم نے عادل پاشا کی رٹ پر ایک ہفتہ میں جواب طلب کرلیا۔سول جج راولپنڈی نے محمد عقیل کی درخواست پر ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور چیئر مین ریڈکریسنٹ سوسائٹی سے جواب طلب کیا ۔عادل پاشا نے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ جنرل ڈیوٹی پر پابندی کا اطلاق صرف ریڈکریسنٹ ہسپتال میں قائم میونسپل میڈیکل سنٹر پر کرکے عملہ واپس بلایا گیاجبکہ سیکرٹری صحت پنجاب نے چار اپریل2024کو حکم جاری کیا تھااور تاحال راولپنڈی میں260کے قریب ملازمین و افسر جنرل ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔