سیاست میں خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل آگے بڑھایا جائے‘ نیلوفر بختیار

July 27, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صنفی مساوات کیلئے سیاست میں خواتین کا موثر کردار ضروری ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں قومی کمیشن برائے وقار نسواں اور اقوام متحدہ کے مشترکہ تعاون سے کانفرنس منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی کمیشن کی سربراہ نیلوفر بختیار نے کہا کہ سیاست میں خواتین کو با اختیار بنانے کا عمل آگے بڑھایا جائے۔ مہمان خصوصی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ صنفی مساوات کی طرف سفر جاری ہے۔ کوثر تقدیس گیلانی نے کہا کہ صنفی مساوات اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے خواتین کی سیاسی شر اکت کاری ضروری ہے۔ وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے جامع ترقی، سماجی ہم آہنگی اور موثر طرز حکمرانی کے ذریعے متنوع چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا۔ صوبائی وزیر خواتین سندھ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ایسے قوانین بنانے کی ضرورت ہے جو قومی اور بین الاقوامی شعبوں میں انکی شرکت کی حمایت کریں۔