غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، کاملا ہیرس

July 26, 2024

تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

نائب امریکی صدر کاملا ہیرس سے بھی اسرائیلی وزیراعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں کاملا ہیرس نے غزہ میں اموات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

کاملا ہیرس نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

قبل ازیںاسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کی اسرائیل کے لیے 50 سالہ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔