آسٹریلیا نے اسرائیلی نوجوانوں کے گروپ پر پابندیاں لگادیں

July 25, 2024

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ-- فائل فوٹو

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیاں کرنے پر آسٹریلیا نے اسرائیلی نوجوانوں کے گروپ اور 7 اسرائیلی آباد کاروں پر مالی و سفری پابندیاں لگادیں۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ اسرائیلی گروپ فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو بھڑکانے کا ذمہ دار ہے، یہودی آباد کار فلسطینیوں پر حملوں اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہیں۔

پینی وونگ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں بعض پُرتشدد کارروائیوں میں اموات بھی ہوئی ہیں، اسرائیل اپنی آبادکاری کی جاری سرگرمیاں بند کرے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں استحکام اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔