امریکا: فلسطین حامی مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ میں کیڑے چھوڑ دیئے

July 25, 2024

--- اسکرین گریب

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہزاروں فلسطینی حامیوں نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے رہائشی ہوٹل میں کیڑے چھوڑ دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے کانگریس سے خطاب سے قبل نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور جنگ بندی اور نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی پرچم، بائیں بازو کے نعروں اور بائبل کی آیات درج ہوئے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق دریں اثنا احتجاجی مظاہرین نے مبینہ طور پر اس ہوٹل میں کیڑے چھوڑے ہیں جہاں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے دورہ امریکا کے دوران قیام پذیر ہیں۔

امریکا: نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرین کا احتجاج، گرفتاری کا مطالبہ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فلسطینی حامی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہوٹل کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی حامیوں نے غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خلاف خونخوار قاتل کے نعرے لگائے۔ عرب میڈیا کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کے باوجود، اسرائیلی وزیر اعظم منگل کو (آج) وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے اور بدھ کو (کل) کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک سے تعلق رکھنے والے درجنوں قانون سازوں نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں مظاہرین نے یو ایس کیپیٹل کے گرد مارچ کی کال دے رکھی ہے تاکہ ایک بڑی انسانی ’سرخ لکیر‘ بنائی جا سکے

اس حوالے سے مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پت گردش کر رہی ہیں جس میں واٹر گیٹ ہوٹل کے اندر کیڑوں کو رینگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کے دوران بھی مظاہرین نے ہوٹل کے باہر اور کیپیٹل کے قریب مظاہرے جاری رکھے۔