نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب میں کیا جھوٹ بولا؟

July 25, 2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ـــ فائل فوٹو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے نہتے فلسطینی شہریوں کی اموات نہ ہونے کا جھوٹ بولا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میں اسرائیلی جنرل سے خود پوچھا کتنے شہری مارے گئے ہیں؟ تو جنرل نے بتایا کہ ایک دو واقعات ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی شہریوں کو محفوظ راستہ دیا گیا اور فلسطینیوں کی غذائی امداد روکنے کا بھی الزام جھوٹ ہے۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے پر سیز فائر ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ میرے خلاف مظاہرین کو ایران سے امداد مل رہی ہے۔