نیشنل ویمن کلب فٹبال چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ مکمل

July 26, 2024

فائنل راؤنڈ یکم سے 10 اگست تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

نیشنل ویمن کلب فٹبال چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد 8 ٹیموں نے اسلام آباد میں ہونیوالے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فائنل راؤنڈ یکم اگست سے ہوگا۔

نیشنل ویمنز کلب فٹبال چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ میں اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں میچز منعقد ہوئے جس کے بعد اسلام آباد میں ہونیوالے فائنل راؤنڈ کیلئے 8 کلبز نے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی سے کراچی یونائیٹڈ، کراچی سٹی، دیا ویمن اور جافا کلب نے کوالیفائی کیا۔ اسلام آباد کے لیگیسی کلب اور ہائی لینڈرز کے علاوہ لاہور کے ٹی ڈبلیو کے اور کوئٹہ کے ہزارا کوئٹہ نے کوالیفائی کیا۔

فائنل راؤنڈ یکم سے 10 اگست تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

ابتدائی راؤنڈ کے آخری روز جمعہ کو کراچی میں دیا ویمنز فٹبال کلب نے اوورسیز ویمن فٹبال کلب کو 0-10 سے ہرایا جبکہ کوئٹہ میں بلوچستان ویمنز کلب نے کوئٹہ ویمنز کلب کو 2-3 سے شکست دی۔ اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں ہائی لینڈرز نے اسٹرائیکر کلب کو 1-5 سے ہرایا۔