بنگلہ دیش اے، شاہینز کیخلاف پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ

July 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش اے کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں258رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ڈارون آسٹریلیا میں کھیل کے اختتام پر پاکستان شاہینز نے2وکٹوں پر39رنز بنائے تھے،صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان شاہینز چار تبدیلیوں کے ساتھ یہ میچ کھیل رہی ہے۔ عرفان خان،فیصل اکرم،طیب طاہر اور کاشف علی کو محمد ہریرہ ، مہران ممتاز ،مبصرخان اور شاہنواز دھانی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش اے کی پہلی اننگز میں کپتان محمود الحسن جوئے نے آٹھ چوکوں ایک چھکے سے 69 رنز اسکور کیے۔آئچ ملا نے 55رنز کی اننگز کھیلی۔خرم شہزاد نے 69 رنز دے کر3وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان شاہینز کی پہلی اننگز میں صاحبزادہ فرحان 4 اور حسیب اللہ 18 بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کھیل ختم ہونے پر عمیر بن یوسف 7 اور محمد علی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ دریں اثناء پاکستان شاہینز سے ڈیبیو کر نے والے کاشف علی نے کہا ہے کہ بہت محنت کی تھی،آج شاہینز کیطرف سے موقع ملا اور جیسن گلیسپی نے کیپ دی جس کی خوشی ہے۔