اولمپکس، کچا گوشت کھانے سے کھلاڑیوں کو پیٹ درد کی شکایت

July 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس ویلیج میں موجود غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھانے کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا ہے، کئی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ گوشت بہت زیادہ کچا ہے، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بدہضمی کا خدشہ ہے، بعض کھلاڑیوں نے پیٹ میں درد کی شکایت بھی ہے،برطانوی دستے کے حکام نے اپنے کھلاڑیوں کے لئے فرانس میں موجود ایک شیف کی خدمات حاصل کرلی ہیںجبکہ دستے کے ساتھ ایک شیف کو بھی لایا گیا ہے، کھلاڑیوں کو ناشتے میں انڈے بھی نہیں مل رہے ہیں جبکہ ڈبل روٹی، مکھن اور جیلی بھی کم تعداد میں ہے،فرانسیسی اخبار نے کیٹرنگ کی ذمہ دار ایک فرم کے حوالے سے کہا کہ وہ انڈوں کی کمی سمیت مسائل سے آگاہ ہے۔