ارشاد ندیم کیانی کا پی ایس بی سینٹر کا دورہ

July 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ارشاد ندیم کیانی نے جمعے کو نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کا دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کاموں اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا، انہیں پی ایس بی سینٹر کی بجلی منقطع ہونے کے بارے بریفننگ دی گئی۔ اس موقع پر پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام بھی موجود تھے۔ بعد میں والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری شاہ نعیم ظفر، جوائنٹ سکریٹری شاہدمسعود، فٹبال فیڈریشن کی سابق عہدے دار سینیٹر روبینہ عرفان نےملاقات کی۔