گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 4 افراد زخمی

July 27, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔شجاع آباد کے علاقہ چجو شاہ والی کا رہائشی 60سالہ محمد رمضان اپنے گھر پر اہلخانہ کنیز مائی ،3سالہ علی اور4سالہ کنزہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اچانک چھت گرگئی جس کے نیچے آکر تمام افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو1122نے ہسپتال منتقل کردیا ۔