رشوت اور کرپشن کے الزامات، FIA نے ممبر آپریشن FBR کو طلب کرلیا

July 27, 2024

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور میں ریفنڈز کے معاملے پررشوت ، کرپشن کے الزامات کی انکوائری کےلیے ایف آئی اے نے ممبر آپریشن آئی آر میر بادشاہ خان وزیر کو طلب کر لیا ، میر بادشاہ خان وزیر نے جواب جمع کرا دیا، بڑی کمپنیوں کو ٹیکس ریفنڈز کی غیر قانونی منظوری کاالزام،پانچ سال کاریکارڈ بھی طلب.

دستاویزات کے مطابق ایف آئی اےنے ممبر آپریشن کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ لارج ٹیکس پیئر آفس لاہو ر کے افسران پر بڑی ٹیکس کمپنیوں کو ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کی غیر قانونی منظوری کےلیے رشوت ، کرپشن ، کک بیکس کے الزامات کی انکوائر ی ہورہی ہے اس لیے ممبر آپریشن 26جولائی کو ذاتی حیثیت میں ایف آئی اے میں پیش ہوں .

ایف بی آر کے حکام نے بتایا ہےکہ ممبر آپریشن نے ایف اے آئی کو اپنا جواب جمع کرادیا ہے، ایف آئی اے نے ممبر آپریشن سے ایل ٹی او لاہور کے زون میں بڑی کمپنیوں کو ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا گزشتہ پانچ سال کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔