فرانس؛ اولمپک کی تقریب سے چند گھنٹے قبل ریلوے اسٹیشن پر حملہ

July 27, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)فرانس میں اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کے لیے 10 ہزار فوجی اور 45 ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی کے لیے موجود ہیں لیکن اس دوران ریلوے اسٹیشن پر حملے نے کھلبلی مچادی ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ بروقت کارروائی کرکے دارالحکومت پیرس کی مارسیل لائن پر ایک اور حملے کو ناکام بنا دیا گیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ شرپسندوں نے لِل، بورڈو اور اسٹراسبرگ جیسے شہروں کو ملانے والی تیز رفتار ترین ریلوے ٹریک کے سگنل باکسز کو نقصان پہنچایا۔تخریب کاروں نے ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ بھی کی اور آگ لگانے کی کوشش بھی کی جو کامیاب نہ ہوسکی۔