بنیادی اسکیل 1 تا 21 ایف بی آر افسران سے دوہری شہریت کے کوائف طلب

July 27, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر اور وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن ملک امجد زبیر ٹوانہ کی ہدایت پر ایف بی آر ایڈمنسٹریشن اور ایچ آر ڈویژن نے سرکلر نمبر ون 2022ء ایچ آر ایم سی ٹو جمعہ کو جاری کیا ہے۔

اس سرکلر میں حکم دیا گیا ہے کہ 9جولائی 2024ء کے بورڈ کے لیٹر کے مطابق بنیادی سکیل نمبر ایک سے بنیادی پے سکیل نمبر 21کے ملازمین اور کسٹم افسران کی دوہری شہریت کے بارے میں مانگی گئی اطلاعات فوری ایف بی آر کو دی جائیں کیونکہ اس کا کیس پاکستان انفارمیشن کمیشن کے روبرو موجود ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے۔

ایف بی آر کے بنیادی سکیل ایک سے 21تک کے ملازمین اور افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31جولائی 2024ء تک اپنا عہدہ‘ بنیادی سکیل‘ دوہری شہریت والے ملک کا نام‘ اپنی شریک حیات اور اسکی دوہری شہریت کی تفصیلات مہیا کریں۔ اسکی نقول پاکستان کسٹم سروس کے تمام بنیادی سکیل 17اور اوپر کے افسران کو بھی دیدی گئی ہیں جنہوں نے ابھی تک دوہری شہریت سے متعلق 6نکالی انفارمیشن فراہم نہیں کیں۔