اللّٰہ کرے عمران قصوری چکی کے کھردرے ننگے فرش پر نہ پڑے ہوں، عرفان صدیقی، بوگس مقدمے میں گرفتاری کے پانچ سال پورے ہونے پر یاد تازہ

July 27, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے عمران خان دور حکومت میں ’قانون کرایہ داری‘ کے بوگس مقدمے میں اپنی گرفتاری کے پانچ سال پورے ہونے پر یاد تازہ کر دی ہے اور دعا کی ہے کہ اللّٰہ کرے عمران خان چھ دوسرے سکہ بند ملزموں کے ساتھ اسی قصوری چکی کے کھردرے ننگے فرش پر نہ پڑے ہوں جس کی سیلن زدہ چھت سے جھولتا پنکھا ہوا کے بجائے طرح طرح کی آوازیں دیتا اورجس کے اندر ہی رفع حاجت کے لیے کموڈ نصب ہو۔ جمعہ کو اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے لکھا کہ ”میری دونوں بیٹیاں آج اچانک ملنے آ گئیں۔ یاددلایاکہ 26 جولائی 2019 کو بھی جمعہ کا ہی دن تھا جب۔ رات تھانے میں رکھ کر اگلے دن ہتھکڑی لگا کرایک اے سی کی ”عدالت“ نے چودہ روزہ ریمانڈ لیا گیا اور اڈیالہ جیل میں د مجھے خوفناک دہشت گرد کی طرح آدھی رات کو گھر سے اٹھایا گیا دہشت گردوں، قاتلوں ، منشیات فروشوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے لئے مخصوص "ہائی سیکورٹی بلاک" کی ایک کھولی (قصوری چکی) میں ڈال دیا گیا جہاں پہلے ہی چھ قیدی ٹھنسے پڑے تھے۔