برآمدات میں 3ارب ڈالر اضافہ‘ حجم 30.66ارب ڈالر ہو گیا

July 27, 2024

اسلام آ باد (آئی این پی )ملکی برآمدات میں تقریباً 3ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال برآمدات کا حجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال برآمدات میں 10.65 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا،خوراک،ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور کھیلوں کے سامان سمیت متعددمصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ ریکارڈ 7 ارب 36 کروڑڈالرکی غذائی اشیا ایکسپورٹ کی گئیں، چاول، پھل،سبزیوں، گوشت، مصالحوں اور آئل سیڈز کی ایکسپورٹ میں چھیالیس فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات صفر اعشاریہ نو تین فیصد اضافے سے 16ارب 65کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔