محبت کی شادی، شادی کے بعد محبت اور پسندیدہ ہیرو؟؟ اداکارہ حبا بخاری کی گفتگو ”ہنسنا منع ہے“ آج دیکھیں

July 27, 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے محبت کی شادی اور شادی کے بعد ہونے والی محبت اور آن اسکرین اپنے پسندیدہ ہیرو سے متعلق ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کی۔ حبا کا کہنا تھا میں نے پسند کی شادی کی ہے، خود کو اپنے شوہر کے ساتھ بہت اچھی لگتی ہوں۔اُنہوں نے بتایا شوٹنگ کے بعد اکثر ڈھابوں پر چائے پیتے نظر آتی ہوں۔ معروف اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کی تلخ و شیریں یادیں، نجی زندگی اور آنے والے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اس کے علاوہ حاضرین نے بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ سے سوال پوچھے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ ہفتے کی رات 11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔