اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں منتظمین کی مضحکہ خیز غلطی

July 27, 2024

فوٹو بشکریہ رپورٹر

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں منتظمین نے مضحکہ خیز غلطی کر دی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر اولمپکس کا جھنڈا الٹا لہرا دیا گیا، سفید جھنڈے پر اولمپک کے نشان کے الٹا ہونے پر منتظمین پر تنقید کی گئی۔

آپس میں جڑے ہوئے 5 مختلف رنگوں کے دائروں کا نشان واضح طور پر الٹا نظر آیا، جو حصہ نیچے ہونا تھا وہ اوپر تھا اور بالائی حصہ نیچے تھا۔

اولمپکس کے آفیشل نشان میں 3 دائرے اوپر اور 2 دائرے نیچے ہیں، جب پیرس اولمپکس کی تقریب میں جھنڈا لہرایا گیا تودائرے 2 اوپر اور 3 نیچے تھے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس غلطی پر منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر منعقد کی گئی تھی، جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

تقریب میں اولمپک مشعل کشتی کے ذریعے لائی گئی، فرانس کے پرچم کے رنگوں سے مشعل کا استقبال کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ایتھلیٹس کے دستوں کی کشتی پر آمد ہوئی، سب سے پہلے یونانی دستہ آیا، امریکن گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی پرفارمنس پیش کی۔