پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا

July 27, 2024

تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا۔

چین نے 10 میٹر ائیر رائفل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ جنوبی کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

علاوہ ازیں چین نے سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ امریکا نے سِلور اور برطانیہ نے برانز میڈل جیتا۔

دوسری جانب پیرس اولمپکس میں پاکستان کے گلفام جوزف فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے اور 33 شوٹرز میں سے وہ 22 ویں پوزیشن پر رہے۔

گلفام جوزف 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے، انہوں نے 600 میں سے 571 پوائنٹس حاصل کیے۔