ثانیہ مرزا کے سوئٹزر لینڈ میں 24 گھنٹے، اس دوران کیا ہوا؟

July 27, 2024

--- تصاویر بشکریہ

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوئٹزر لینڈ میں گزارے 24 گھنٹوں کی روداد تصاویر کے ذریعے بیان کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ کھلاڑی نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے بیٹے کے ساتھ اونو کارڈز کھیلتے ہوئے اپنی تصاویر انسٹااسٹوری میں شیئر کی اور لکھا کہ سوئٹزر لینڈ میں 24 گھنٹے گزارنے کے بعد واپس متحدہ عرب امارات، دبئی میں اپنے بےبی بوائے (بیٹے اذہان مرزا ملک) کے ساتھ، انہوں نے اس کے ساتھ ہی نیلے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے انسٹا پوسٹ بھی شیئر کی اور بتایا کہ سوئٹزر لینڈ میں گزارے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران انہوں نے کیا کیا؟

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں انہیں سیاہ سلک کو آرڈ سیٹ کے ساتھ سفید موتیوں کی مالا اور میچنگ ٹاپس دیکھا جاسکتا ہے، کھلاڑی سیاہ و سفید کے امتزاج کے اسٹائلش لُک میں غضب ڈھا رہی ہیں۔

اگلی تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ سابقہ کھلاڑی سوئٹزر لینڈ کی کسی تقریب میں بطور مہمان مدعو تھیں، جس میں شرکت کی غرض سے سوئٹزر لینڈ میں تھیں۔

ایک تصویر میں انہیں اس کے علاوہ باتھ روب پہنے کھڑکی سے باہر کے نظارے کرتے ہوئے چائے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مزیدار ناشتے اور جہاز میں پیش کیے گئے مشروب کو بھی انسٹاگرام کی زینت بنایا۔

ثانیہ مرزا کی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کے اظہار کے ساتھ انہیں بہادر خاتون کے القابات سے نوازا جارہا ہے جنہوں نے زندگی کا سامنا مضبوط رہ کر کیا۔