گلوکار احمد جہانزیب کی ”ہنسنا منع ہے“ میں آمد

July 28, 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور گلوکار احمد جہانزیب نے کہا ہے کہ پیدائش کے وقت گھر میں محافل ہوتی تھیں، شروع سے ہی موسیقی سے لگاؤ تھا، یوں لگتا ہے، موسیقی والدہ کے پیٹ سے سیکھ کر پیدا ہوا ہوں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نامور اداکار اپنے مقبول گیت سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کے مزیدار سوالوں کے دلچسپ جواب بھی دیئے۔ احمد جہانزیب کے ساتھ گیمز کا مقابلہ بھی ہوا۔ اس کے علاوہ اُن کی نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ مزاح سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں اتوار کی رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔